آپریشن کاویری: بہاریوں کو اپنے خرچ پرحکومت پٹنہ لائےگی:نتیش کمار

Taasir Urdu News Network – MD ARSHAD  30 APRIL

پٹنہ :29اپریل (ایجنسی )آپریشن کاویری کے تحت سوڈان میں پھنسے ہندوستانیوں کو مرکزی حکومت واپس لارہی ہے۔ سوڈان سے لوٹنے والے ایسے ہندوستانی شہری دہلی اورممبئی ایئرپورٹ پر آرہے ہیں۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر سوڈان سے لوٹنے والے بہار کے لوگوں کو ممبئی اور دہلی سے پٹنہ تک ریاستی حکومت نے اپنے خرچ پر لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سوڈان سے لوٹنے والے بہار کے لوگوں کے لئے ریاستی حکومت کی ہدایت دہلی میں لوکل کمشنرنےنئی دہلی ایئر پورٹ پر ہیلپ ڈیسک قائم کیا ہے۔ اسی طرح کا ہیلپ ڈیسک ممبئی میں بھی قائم کیا جارہا ہے۔