Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 02 MARCH
کوڈرما، 2 اپریل :ڈوم چانچ پولیس اسٹیشن کے تحت کوڈرما-گریڈیہ مین روڈ پر واقع نوادہ چوک پر ہفتہ کی رات ایک کار اور آٹو کے درمیان تصادم میں 14 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کی شناخت سندیپ شرما، سبھاش ٹھاکر، جگدیش ٹھاکر، سوربھ کمار، روپی دیوی، خوشبو کماری، وشال کمار، انشو کماری، پرمیلا دیوی، رانی شرما، وشال شرما، ونش کمار، کومل کماری سبھی ساکن پورنا نگر، تھانہ نول شاہی کے طور پر ہوئی ہے ۔
بتایا جاتا ہے کہ آٹو میں سوار لوگ پورنا نگر سے ڈوم چانچ پورناڈیہ میلہ دیکھنے جارہے تھے۔ اسی دوران پورناڈیہہ سے نو لشاہی کی طرف جارہی ایک کار نوادہ چوک پر ٹکرا گئی، جس میں آٹو میں سوار 14 افراد زخمی ہوگئے۔ مقامی لوگوں کی مدد سے انہیں پرائیویٹ کلینک پورناڈیہ میں لے جایا گیا۔ مریضوں کی حالت تشویشناک دیکھ کر انہیں صدر اسپتال کوڈرما بھیجا گیا، جہاں زخمیوں کا علاج جاری ہے۔