ایل جی منوج سنہا نے شہید سنجے شرما کے لواحقین کے ساتھ ملاقات کی

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 06 APRIL

جموں ،6 اپریل:جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج راج بھون میں شہید سنجے شرما کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔سنجے شرما کو 26 فروری 2023 کو پلوامہ میں دہشت گردوں نے ہلاک کر دیا تھا۔لیفٹیننٹ گورنر نے شہید کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور انتظامیہ کی طرف سے لواحقین کو ہر ممکن مدد اور تعاون کا یقین دلایا۔بتا دیں کہ اے ٹی ایم گارڈ کے طور پر کام کرنے والے سنجے شرما کو پلوامہ میں دہشت گردوں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔اْس کے بعد سنجے کی اہلیہ اپنے تین نابالغ بچوں اور چھ دیگر قریبی رشتہ داروں کے ساتھ جموں پہنچی اور ریفیوجی کے طور پر رجسٹریشن کے لیے درخواست دی تھی۔