بانکے بہاری کا دھام کاشی وشوناتھ جیسا ہونا چاہئے: یوگی

Taasir Urdu News Network – MD ARSHAD  28 APRIL

متھرا، 27 اپریل (ہ س)۔ اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعرات کو متھرا کے سیٹھ بی این پودار انٹر مڈیٹ کالج گراؤنڈ میں ایک جلسہ سے خطاب کر تے ہوئے بلدیاتی انتخابات میں بی جے پی کو جتانے کی اپیل کی۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ میں ایک بار پھر آپ سب سے ٹرپل انجن والی حکومت کی اپیل کرنے آیا ہوں۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن کی تشکیل کے بعد اب متھرا کی نئی تخلیق کی سمت میں کام کیا جا رہاہے۔ مثال کے طور پر کاشی میں وشواناتھ دھام بن گیا۔ اسی طرح بانکے بہاری کے دھام کا کام آگے بڑھنا چاہیے۔ ہمیں برسانہ، گوکل، گووردھن کو اس کی قدیم شکل میں شان و شوکت دینا ہے۔ یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔یوگی نے کہا کہ آزادی کے بعد سے مختلف حکومتوں کے دور میں بدعنوان نظام نے متھرا کی ترقی کو روک دیا تھا۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ میری خوش قسمتی ہے کہ ہماری حکومت نے 2017 میں متھرا-ورنداون میونسپل کارپوریشن کی تشکیل کی۔ برج تیرتھ وکاس پریشد کی تشکیل کرکے اس جگہ کی مجموعی ترقی کے لیے ایکشن پلان کو آگے بڑھا یا گیا ہے۔ آج ہندوستان بدل چکا ہے اس لیے ہم بھی تبدیلی کے اس عمل میں خاموش نہیں رہ سکتے۔