مذہب کی بنیاد پرمسلم ریزرویشن نہیں :شاہ

Taasir Urdu News Network – MD ARSHAD  26 APRIL

نئی دہلی :25اپریل (ایجنسی )مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کانگریس سے پوچھا ہے کہ کیا وہ مسلمانوں کے چار فیصد کوٹہ کو بحال کرنے کیلئے وکلیاگس یا لنگایت برادریوں کے کوٹہ کو کم کرے گی۔ جناب شاہ نے نامہ نگاروں سے کہا کہ میں کانگریس سے عاجزی کے ساتھ پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا آپ اسے مسلمانوں کیلئے چار فیصد ریزرویشن کوٹہ بحال کر کے ان لوگوں کا کوٹہ کم کردیں گےکانگریس کو اس معاملے پر واضح طور پر سامنےآنا ہوگا۔ جناب شاہ نے کہا کہ مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن نہیں دینا چاہئےیہ آئین کی بنیادی روح ہے۔ انہو ںنے کہا کہ ہم اقتصادی طور پر کمزور طبقات جنتادل سیکولر پر کنبہ پروری کے ان کے الزام کے حوالے سے جب جنتا پارٹی کی طرف سے اپنے لیڈروں کے کنبہ کے افراد کو ٹکٹ دینے کے بارے میں پوچھا گیا تو مسٹر شاہ نے کہا کہ بی جے پی ایک خاندان کے زیر کنٹرو ل نہیں ہے۔ جبکہ حریف جماعتیں ایک ہی خاندان کے ارکان کے زیر کنٹرول ہے۔