Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 02 MARCH
مظفر پور ، 02 اپریل:ضلع کے کرجا تھانہ علاقہ کے روتینیا میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر میں ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ راہگیروں کی اطلاع کے بعد کرجا تھانہ پولیس موقع پر پہنچی اور اس شخص کو کرجاپی ایچ سی لے گئی ، جہاں سے ڈاکٹروں نے اس کی نازک حالت کو دیکھتے ہوئے اسے ایس کے ایم سی ایچ ریفر کر دیا۔ جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ کرجا تھانہ انچارج راکیش کمار نے کہا کہ مقامی لوگوں کی طرف سے اطلاع ملی کہ کوئی حادثہ کا شکار ہو گیا ہے۔ تشویشناک حالت میں سڑک کے کنارے پڑا ہے۔ جس پر پولیس ٹیم بھیج دی گئی۔ پولیس ٹیم اسے فوری طور پر علاج کے لیے اسپتال لے گئی۔ جہاں سے ڈاکٹروں نے میڈیکل کالج ریفر کر دیا۔ میڈیکل کالج میں علاج شروع ہوتے ہی ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ متوفی ہیما بشن پور گاو?ں کا ارون سنگھ ہے۔ جو اس وقت ضلع کے نگر تھانہ میں ڈرائیور کے طور پر کام کر رہا تھا۔ اہل خانہ کو اس کی اطلاع دی گئی۔ پولیس مزید کارروائی کر رہی ہے۔