Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 05 APRIL
لاہور ،5اپریل : حکومت اور خیراتی تنظیمو ںکی طرف سے اور دوسرے غذائی اشیاء کی مفت تقسیم کے دوران ابتک 20سے زیادہ لوگ مارے گئے ہیں اور درجنو ں زخمی ہوئے ہیں ۔جب کہ ضرورتمندوں کی بھیڑ ایک دوسرے پر گتھم گھتا ہوگئے ۔ ہر دن میں جن میں عورتیں بھی شامل ہیں لمبی لمبی قطاریں سرکاری اور خیراتی تنظیموں کے دکانوں کے سامنے دیکھی گئیں اور اکثر لوگوںکو خالی ہاتھ واپس بھی جانا پڑتا ہے اور اس سے یہ اندازہ لگا یا جا سکتا ہے کہ مہنگائی اور معاشی حالت نے پاکستان میں کس قسم کے حالات پیدا کردیئے۔ حال ہی میں ایک خیراتی تنظیم نے جب مستحق لوگوںکو پہنچانے کی عمل شرو ع کی اور بھیڑ انتی جمع ہوگئی کہ اور بھگدڑ مچ گئی جن میں 11لوگ مار ے گئے جن میں عورتیں اور بچے شامل ہیں ۔ اسی طرح پنجاب میں کئی لوگ مارے گئے۔ صوبے پنجاب میںسینکڑوں کی تعدا دمیں لوگ سحری ختم ہونے کے بعد سرکاری ڈیپو کے پاس جمع ہوتے ہیں تا کہ وہ مفت آٹا حاصل کرسکیں۔ حکومت نے دعوی کیا کہ ابتک انہو ںنے ابتک ایک کروڑ 50لاکھ تھیلے مفت تقسیم کئے۔ ہر غریب خاندان کو ماہ رمضان کے 25تک دس کلو کے تین تھیلے دیئے جا ئیں گے۔ جب کہ یہ اسکیم پنجاب میں چلا یا جائیگا ۔ اس کے تحت ایک کروڑ دس لاکھ خاندانو ں کو یہ آٹا فراہم کیا جا ئیگا ۔ حالانکہ اس کے لئے حکومت نے 20ہزار سے زیادہ دکانیں کھول دی ہیں۔ صوبے سندھ نے مفت آٹا دینے کے بجائے ہر گھر کو دوہزار روپئے اضافی مدددینے کا فیصلہ کیا ہے۔ خیبرپختونخواہ میں بھی مفت آٹا حاصل کرنے پر بھگدڑ مچ گئی ۔
پنجاب کے کئی علاقوں میں دکانوں کے سامنے بھیڑ اتنی جمع ہوئی کہ اس پر قابو پانا مشکل ہوگیا ۔ صوبے کے شور کوٹ علاقے میں مفت آٹا تقسیم ہونے کے دوران لوگوںنے ایک دوسرے کے گریبان پکڑے جس کی وجہ سے پانچ آدمی زخمی ہوئے۔ پولیس پارٹی جو وہاں پر تعینات تھی کچھ لوگ ان کے ساتھ بھی لڑ پڑے۔ اسی طرح دوسرے کئی شہروں میں بھی ایک جگہ پر بھیڑ اسکول کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی جہاں آٹا تقسیم کیا جاتا تھا مظفر گڑ ھ میں بھی لوگوں نے مظاہرے ئے اور آٹا مسحق لوگوںکو نہیں دیا جا رہا ہے اور کچھ لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ سرکاری اایجنٹ ان سے آٹا حاصل کرنے کے لئے رشوت بھی مانگ رہے ہیں۔ آٹا اور دوسرے غذائی اشیاء کے دام اتنے بڑھ گئے کہ پچھلے دنوں نروال علاقے میں ایک شخص نے اپنے دوبچوں کیساتھ ندی میں چھلانگ لگا دی ۔ اسی طرح مظفر نگر میں بھی ایک آدمی نے اپنے چار سال بچے کے ساتھ حودکشی کی ۔