منیش سیسودیا کی عدالتی حراست میں 8 مئی تک توسیع

Taasir Urdu News Network – MD ARSHAD  30 APRIL

نئی دہلی ،29اپریل ( اے یوایس) ا?بکاری پالیسی گھوٹالہ معاملے میں دہلی کے سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سیسودیا کو نہ تو سی بی ا?ئی والے کیس میں راحت مل رہی ہے، اور نہ ہی ای ڈی (انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ) والے کیس میں سکون میسر ہے۔ مبینہ آبکاری گھوٹالہ معاملے میں عدالتی حراست ختم ہونے پر ای ڈی نے آج سیسودیا کو رائوز ایوینیو کورٹ میں پیش کیا جہاں عدالت نے ان کی حراست کو 8 مئی تک کے لیے بڑھا دیا۔آج عدالت میں ای ڈی کے وکیل نے جانکاری دی کہ منیش سسودیا کو 9 مارچ کو گرفتار کیا گیا تھا اور پھر 10 مارچ کو انھیں ریمانڈ پر لیا گیا۔ اس وقت سے ہی وہ جیل میں ہیں اور منی لانڈرنگ معاملے میں تحقیقات جاری ہے۔ راو?ز ایوینیو کورٹ میں پیشی کے بعد جب منیش سسودیا نکل رہے تھے تو انھوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ سسودیا نے کہا کہ ’’مودی جی جتنی سازش کر لیں، لیکن دہلی میں کیجریوال کے کام کو روک نہیں پائیں گے۔‘‘واضح رہے کہ اس سے قبل رائوز ایوینیو کورٹ نے سی بی آئی کی طرف سے جانچ کی جا رہی آبکاری پالیسی معاملے میں منیش سسودیا کی عدالتی حراست جمعرات کو 12 مئی تک بڑھا دی تھی۔ راو?ز ایوینیو کورٹ کے اسپیشل جج ایم کے ناگپال نے سی بی آئی کو ہدایت دی کہ وہ سسودیا کو ضمنی فرد جرم کی ای-کاپی مہیا کرائے۔ دراصل سسودیا کے وکیل نے دعویٰ کیا کہ جانچ ایجنسی نے معاملے میں ادھوری جانچ داخل کی تھی۔ انھوں نے عدالت سے ان کے موکل کو ڈیفالٹ ضمانت دینے کی گزارش بھی کی۔