وزیراعلیٰ نتیش کمار نے وقف املاک کی ترقی کے لیے بڑا کام کیا ہے: ارشاد علی آزاد

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 18 APRIL

پٹنہ: بہار کے وزیر اعلیٰنتیش کمار کی قیادت میں حکومت بہار اقلیتوں کی فلاح وبہبود کے لیے متعدد منصوبے اور ترقیاتی اسکیمیں چلارہی ہیں۔ان میں بہار اسٹیٹ وقف ڈیولپمنٹ اسکیم کو بڑی اہمیت حاصل ہے۔اس کے تحت حکومت بہار نے کثیرالمقاصدعمارتوں کی تعمیر کی جارہی ہے۔ایسی عمارتوں میں شادی ہال، دکانیں، بازار، اقلیتی ہاسٹلاور اقلیتی رہائشی اسکول جیسے منصوبے شامل ہیں۔ اسی کے تحت ۲۰۱۹ء میں بہار اسٹیٹ شیعہ وقف بورڈ نے امام باندی بیگم وقف اسٹیٹ میں کثیرالمقاصد عمارت کی تعمیر کے لیے۱۱کروڑ تین لاکھ ۹۹ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں۔ اسی طرح نعمت الفاطمہ بیگم وقف اسٹیٹ، پٹنہ کے تحت اقلیتی ہاسٹل کی تعمیر کے لیےچار کروڑ ۵۲لاکھ ۳۱ہزار وپے، مدرسہ سلیمانیہ وقف اسٹیٹ پٹنہ کی عمارت کے لیےایک کروڑ ۸۶لاکھ ۸۱ہزار روپے اور مخدوم شاہ وقف اسٹیٹ پٹنہ میں تعمیراتی کاموں کے لیے ۳۰لاکھ ۵۰ہزار روپے منظور کئے گئے یہ باتیں بہار اسٹیٹ شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین اورجے ڈی یو کے ریاستی جنرل سکریٹری ارشاد علی آزاد نے میڈیاکو جاری اپنے بیان میں کہیں۔
ارشاد علی آزاد نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے اقلیتی برادری کے لیے اور خاص طور پر وقف املاک کی ترقی کے لیے جو اسکیمیں شروع کی ہیں ،انہیں منظر عام پر لانے اور وقف املاک کو ترقی دینے کی ضرورت ہے تاکہ اقلیتی برادری کے لوگ نتیش حکومت کے منصوبوں سے خاطر خواہ استفادہ کرسکیں ۔