Taasir Urdu News Network – MD ARSHAD 26 APRIL
نئی دہلی، 25 اپریل ( ہ س)۔ ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر، مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے کہا کہ ہندوستان نے حکومت کی مختلف حکمت عملیوں اور اختراعی حلوں کی مدد سے 2030 تک ملیریا کو ختم کرنے کے اپنے ہدف کی طرف بڑے قدم اٹھائے ہیں۔ لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس دن سبھی کو ملیریا سے پاک ہندوستان کے لئے اپنی لڑائی کو مضبوط کرنے کا عہد کرنا چاہئے۔قابل ذکر ہے کہ ملیریا کا عالمی دن 25 اپریل کو منایا جاتا ہے تاکہ ملیریا پر قابو پانے اور اسے ختم کرنے کی عالمی کوششوں کے بارے میں شعور بیدار کیا جا سکے۔ اس کا آغاز افریقہ سے ہواتھا۔ ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کا 60 واں اجلاس سال 2007 میں منعقد ہوا جس میں عالمی ادارہ صحت نے تجویز پیش کی کہ افریقہ میں منائے جانے والے ملیریا ڈے کو ورلڈ ہیلتھ ملیریا ڈے میں تبدیل کر دیا جائے۔ ملیریا کا عالمی دن 2008 سے 25 اپریل کو منایا جاتا ہے۔