ابتک ہزاروں حاجی سعودی عرب پہنچےحج امور کی وزارت نے انتظامات کا جائزہ لیا

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –31  MAY    

جدہ ،31مئی: حج فریضہ ادا کرنے کے لئے ہندستان ،پاکستان اور دوسرے ملکوں سے ہزاروں عازمین سعودی عربیہ پہنچ گئے ہیں اور ان کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے اسلامی امور کے وزارت نے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی گئی جس میں بتا یا گیا کہ خانہ کعبہ ،مدینہ منورہ ا وردوسرے مذہبی مقامات پر کیا کیا سہولیات زائرین کو فراہم کی جائیں گی ۔ وزات نے مبلغوں اور مترجمین کو تمام اسلامی مقامات تعینا ت کیا تا کہ عازمین حج کو ان مقدس مقامات کے بارے جانکاری حاصل کرنے کے بارے میں کوئی مشکل پیش نہ آئے۔ اس سال تقریبا 25لاکھ کے قریب عازمین حج کے فرائض انجام دیں گے۔ ہندستان کے مختلف شہروں سے ا س سلسلے میں خصوصی پروازیں شروع ہورہی ہیں جب کہ پاکستان اپنے حج کوٹہ میں کمی کی تا کہ وہ ذریعہ مباژلہ کو بچا سکیں۔ سلیمان الخامس جو کہ وزارت کے ایک عہدیدار ہیں نے بتا یا کہ حاجیوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اور ممبروں نے رہائش گاہوں کا معائنہ کیا جہاں حاجیوں کو ٹھہریایا جائے گا ۔ اس سال ایک لاکھ 75ہزار سے زیادہ ہندستانی حج کے فرائض انجام دیں گے ان میں سے بیشتر حج کمیٹی کے ذریعہ یہ فریضہ ادا کریں گے جب کہ 40ہزار کے قریب پرائیوٹ ٹور آپریٹرس کے ذریعہ جائیں گے۔ حاجیو ںکو طبی سہولیات فراہم کرنے کے لے ڈاکٹروں او رطبی اہلکاروںکی ایک بڑی ٹیم بھی جا رہی ہے۔