اجیت ڈوبھال کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ،وہ یواے ا ی اور امریکہ کے سلامتی مشیروں سے بھی ملے

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –8  MAY

جدہ ،8مئی: ہندستان کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال نے سعودی ولی عہد کے ساتھ باہمی تعلقات کے فروع خطے کی ترقی اور استحکام کے حوالے سے بات چیت کی ۔ یہ با ت چیت بڑی مفید ثابت ہوئی ۔ اجیت ڈوبھال نے امریکی اور متحدہ عرب امارات کے قومی سلامتی کے مشیروںکے ساتھ بھی تبادلے خیال کیا ۔ یہ ملاقاتیں سیکورٹی اور سلامتی کے اعتمارسے اہم مانے جاتے ہیں۔ سعودی ولی عہد نے اس کے علاوہ امارات کے قومی سلامتی کے مشیر شیخ تہنم بن زائد النہیان اورامریکہ کے جیٹ سلویان سے بھی ملاقات کی ۔ سعودی ولی عہد کے ساتھ مسٹر ڈوبھال نے یمن کے حالات پر اور باہمی رشتوں پر بھی بات چیت کی ۔ انہوں نے ایک اہم پروجیکٹ پر تینوں ملکوں کے قومی سلامتی کے امور کے مشیروں کے ساتھ بات چیت کی جو خلج اور عرب ملکوں کے ریلوے ٹیٹ ورک کے ذریعہ ہندستان کے ساتھ جوڑیگا ۔ اس کے علاوہ سمندری راستوں کو بھی جوڑنے کی بات کی گئی ہے۔ امریکہ نے اس معاملے پر دلچسپی دیکھائی ہے اور کہا کہ اس پروجیکٹ کو آگے لے جانے میں مددکریگا ۔ اس پروجیکٹ کے ذریعہ امریکہ اور ہندستان چین کے بڑھتے ہوئے اثر روسوخ کو کم کرنے کی کوشش کریں گے۔ جو اس نے بلٹ اینڈ روڈ انیشٹوں کے ذریعہ شروع کیا ۔