چھتیس گڑھ کے سکما میں سیکوریٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں انعامی نکسلی جوڑے مارا گیا

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –8  MAY

سکما/ رائے پور، 08 مئی: چھتیس گڑھ کے سکما ضلع کے بھیجی تھانہ علاقے کے تحت دنتیش پورم جنگلات میں آج (پیر) کی صبح ایک تصادم میں سیکورٹی فورسز نے دو انعامی نکسلیوں (شوہر اور بیوی) کو ہلاک کر دیا۔ ایک پر آٹھ لاکھ روپے اور دوسری پر تین لاکھ روپے انعام کا اعلان تھا۔
پولیس ذرائع کے مطابق سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سنیل کی قیادت میں تلاشی پر نکلے جوانوں نے نکسلیوں کے گھات لگاکر کئے گئے حملے کوکو ناکام بنا دیا۔ اس کے بعد ہونے والے انکاؤنٹر میں گلاپلی ایس او ایس کمانڈر مڑکم آرّا اور اسکی بیوی پوڈیم آرّا مارے گئے۔ مڑکم پر آٹھ لاکھ روپے اور پوڈیم پر تین لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا گیا۔ موقع سے اسلحہ اور دیگر مواد برآمد کر لیا گیا ہے۔ نکسلیوں کو ختم کرنے کے لیے سیکورٹی فورسز اور پولیس کا آپریشن جاری ہے۔