بینک میں دو ہزار روپے کے جعلی نوٹ بدلنے کی کوشش، ایک گرفتار

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –29  MAY

ممبئی ، 29 مئی:تاڑدیو علاقے میں واقع ایچ ڈی ایف سی بینک کی شاخ میں2ہزار روپے کے 10نوٹ بدلنے کی کوشش کرنے والا 33 سالہ ملزم نوید اشفاق شیخ کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔اس معاملے کی سختی سے چھان بین تاڑدیو پولس اسٹیشن کی ٹیم کررہی ہے۔
پولیس کے تفتیشی افسر نے پیر کو بتایا کہ گرفتار شخص ممبرا کا رہنے والا ہے۔ جمعہ کو وہ ایچ ڈی ایف سی بینک کی تاڑدیو برانچ میں 2000 روپے کے 10 جعلی نوٹ بدلنے گیا تھا۔ بینک میں اس نے نوٹوں کے تبادلے کے لیے فارم بھرا اور جعلی نوٹ جمع کرا رہا تھا۔ گنتی مشین نے ان نوٹوں کو مسترد کر دیا کیونکہ نوٹ جعلی تھے۔ اس سے بینک حکام کو شک ہوا اور نوٹوں کی جانچ پڑتال کی گئی۔ جانچ کے بعد تمام نوٹ جعلی پائے گئے۔ بینک حکام نے اس کی اطلاع تاڑدیو علاقہ کی پولیس کو دی۔ پولیس کی ایک ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی اور اس شخص کو گرفتار کر لیا۔ اس معاملے میں پولیس اس بات کی جانچ کر رہی ہے کہ اس شخص نے اس طرح کتنے بینکوں کو دھوکہ دیا ہے۔