دہلی میں زبردست گرمی ،نجف گڑھ میں 46.7ڈگری تک پہنچی

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –24  MAY

نئی دہلی،24مئی: دہلی میں درجہ حرارت روزانہ نئے ریکارڈ بنا رہا ہے۔ دہلی کے کچھ حصے شدید گرمی کی لہر کے حالات سے دوچار تھے اور قومی راجدھانی کے 22 میں سے سات ویدر اسٹیشنوں کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45 ڈگری سیلسیس سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔ یہاں نجف گڑھ میں درجہ حرارت 46.7 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دہلی کے کئی دیگر مقامات پر بھی منگل کو مسلسل دوسرے دن زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46 ڈگری کو عبور کر گیا۔ تاہم شام کے وقت 48 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی گرد آلود ہوائیں اور آسمان پر بادلوں نے سے گرمی سے کچھ راحت دی۔