TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –29 MAY
نئی دہلی ،29مئی: دہلی کی ہائی پروفائل اور محفوظ مانی جانے والی تہاڑ جیل کے اندر ایک مرتبہ پھر قیدیوں کے درمیاں جھڑپ کی خبر ہے۔ ذرائع کی مانیں تو یہاں قیدیوں کے دو گروپ میں گینگ وار ہوا ہے۔ اس حملے میں دو قیدی سنگین طور پر زخمی ہوگئے ہیں۔ اس واقعہ کے بعد جیل کے احاطہ میں کثیر تعداد میں پولیس اہلکار پہنچ گئے ہیں۔ اعلی افسران نے پہنچ کر حالات کو کنٹرول کیا اور زخمیوں کو فورا ڈی ڈی یو اسپتال میں بھرتی کرایا گیا۔بتایا جارہا ہے کہ دونوں ہی گروپ کے قیدی سنگین معاملات میں زیر سماعت ہیں۔ تہاڑ جیل میں ان گروپوں کے قیدیوں میں ٹکراو تھا اور پیر کو یہ آمنے سامنے آتے ہی جھڑپ میں تبدیل ہوگیا۔ دونوں الگ الگ گروپ سے وابستہ ہیں۔ قیدیوں نے تہاڑ جیل کے اندر بنائے گئے نکیلے سوئے سے ایک دوسرے پر حملہ کیا۔ اس واقعہ کے بعد جیل کے اندر افراتفری مچ گئی۔تہاڑ کی جیل نمبر ایک میں بدمعاشوں کے درمیان پیر کو ہوئی اس جھڑپ کے بعد جیل انتظامیہ اور وہاں کے سیکورٹی انتظامات کو لے کر ایک مرتبہ سوالات اٹھ رہے ہیں۔ اس سے پہلے دو مئی کو لارینس بشنوئی کے غنڈوں نے گینگسٹر ٹلو تاجپوریہ کا تہاڑ جیل کے اندر ہی بے دردی سے قتل کردیا تھا۔ یہ واردات سی سی ٹی وی فوٹیج میں قید ہوگئی تھی۔ گوگی گینگ کے غنڈوں پر ٹلو تاجپوریہ کے قتل کا الزام لگایا گیا تھا۔اس درمیان تہاڑ جیل میں دو قیدی گروپوں کے درمیان ہوئی اس تازہ جھڑپ کی پولیس نے جانچ شروع کردی ہے۔ زخمیوں کا اسپتال میں علاج کرایا جارہا ہے۔ پولیس دونوں کے بیانات لے کر حملہ کی وجہ جاننے کی کوشش کررہی