سپریم کورٹ کالجیم نے کی تین سینئر وکیلوں کو بامبے ہائی کورٹ کے جج مقرر کرنے کی سفارش

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 3 MAY

نئی دہلی،3مئی ؛سپریم کورٹ کالجیم نے بامبے ہائی کورٹ کے جج کے طور پر تقرری کے لئے تین وکلاء￿ کے ناموں کی سفارش کی ہے۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی زیر صدارت کالجیم نے ایڈوکیٹ شیلیش پرمود برہمے، فردوس فیروز پونے والا اور جتیندر شانتی لال جین کو ہائی کورٹ کے ججوں کے طور پر ترقی دینے کی سفارش کی ہے۔سپریم کورٹ کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ 2 مئی 2023 کو ہونے والی کالجیم میٹنگ میں تینوں وکلاء￿ کو جج مقرر کرنے کی سفارش کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ بیان کے مطابق، ان سفارشات سے متعلق دستاویزات مرکزی وزارت قانون و انصاف نے 26 اپریل 2023 کو سپریم کورٹ کو بھیجے تھے۔کالجیم نے اس حقیقت کا بھی نوٹس کیا کہ مہاراشٹر اور گوا کے گورنروں اور وزرائے اعلیٰ نے تینوں وکلاء کے ناموں کی سفارشات کے لیے اپنی رضامندی دی ہے۔ کالجیم کی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ بامبے ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے 26 ستمبر 2022 کو ان تینوں وکلاء￿ کو جج کے طور پر ترقی دینے کی سفارش کی تھی۔