سڑک حادثہ میں دو نوجوانوں کی موت، گائوں میں غم کا ماحول

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –20  MAY

نوادہ، 20 مئی: نوادہ نگر کے مستان گنج بائی پاس پر جمعہ کی دیر رات موٹر سائیکل میں ٹرک کی ٹکر سے نوادہ نگر تھانہ علاقہ کے بدھولی گاو?ں رہائشی پرشانت مشرا عرف منٹو اور اجے مشرا کی موت ہوگئی۔
متوفی کے اہل خانہ راج کمل مشرا نے بتایا کہ اجے مشرا دیر رات اپنے ننیہال نالندہ سے واپس آیا۔ پھر وہ منٹو کوموٹر سائیکل سے ساتھ میں لے کر دیر رات مستان گنج کی طرف گیا تھا۔ دیر ررات 2 بجے کے قریب سڑک حادثہ ہونے کی خبر آئی۔ حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ دونوں کی موت جائے وقوع پر ہی ہوچکی تھی۔
لاش مسخ شدہ حالت میں پڑی تھی جسے قریبی لوگوں کی مدد سے صدر اسپتال پہنچایا گیا۔ اس واقعہ کے بعد بدھول گاو?ں میں غم کا ماحول ہے۔ اجے مشرا بس میں ایجنٹ کا کام کرتا تھا۔ 22 سالہ منٹو مشرا طالب علم تھا۔ اجے مشرا دیر رات منٹو مشرا کو ایک ساتھ چہل قدمی کے لیے مستان گنج بائی پاس لے گئے تھے جہاں دونوں کی دردناک موت ہو گئی۔ فی الحال پولیس اس معاملے کی جانچ میں مصروف ہے۔