TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –22 MAY
فلم ‘دی کیرالہ اسٹوری’ کو لے کر طرح طرح کے الزامات اور جوابی الزامات کا سلسلہ جاری ہے۔ لیکن دوسری طرف ایسا لگتا ہے کہ فلم کوان تمام تنازعات کا فائدہ ہوا ہے۔ فلم ‘دی کیرالہ ا سٹوری’ نے ریلیز کے نویں دن جادوئی نمبر پر پہنچ کر 100 کروڑ کلب میں جگہ بنا لی۔ اس کے بعد فلم اب 200 کروڑ کلب میں داخل ہونے کی راہ پرگامزن ہے اور 17 ویں دن فلم نے 198 کروڑ کا بزنس کر لیا ہے۔
فلم ‘دی کیرالہ اسٹوری’ 5 مئی کو باکس آفس پر ریلیز ہوئی تھی۔ فلم نے پہلے ویک اینڈ میں 35.49 کروڑ کی کمائی کی۔ 16 مئی کو 150 کروڑ کا ہندسہ عبور کرنے کے بعد یہ فلم اب 200 کروڑ کلب میں شامل ہونے کے لیے تیار ہے۔ ‘دی کیرالہ اسٹوری’ نے 17 دنوں میں کل 198.47 کروڑ کا بزنس کر لیاہے۔ اب تک کے اعداد و شمار کے مطابق، فلم پیر کے روز آرام سے 200 کروڑ کلب میں داخل ہو سکتی ہے۔
ریلیز کے بعد تیسرے ہفتے کے آخر میں ‘دی کیرالہ اسٹوری’ نے جمعہ 19 مئی کو 6.60 کروڑ، ہفتہ 20 مئی کو 9.15 کروڑ اور اتوار 21 مئی کو 11.50 کروڑ کا کلیکشن کیا اور مجموعی طورپر 198.97 کروڑروپے کا کلیکشن کیا۔ اس میں اداہ شرما، یوگیتا بیہانی، سونیا بالانی اور سدھی ادنانی نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔
سدیپتو سین کی ہدایت کاری میں بننے والی ‘دی کیرالہ اسٹوری’ پر کئی ریاستوں میں پابندی عائد کردی گئی تھی، اس کے باوجود یہ فلم باکس آفس پر کروڑوں کی کمائی کرتی نظر آرہی ہے۔ فلم بنانے والوں نے دعویٰ کیا کہ پوری فلم اس کہانی پر مبنی ہے کہ کس طرح ہندو اور عیسائی لڑکیوں کو لو جہاد میں پھنسایا جاتا ہے اور ان کا تبدیلی مذہب کیا جاتا ہے۔ اس کی وجہ سے فلم پر ملک گیر تنازع شروع ہوگیا جب کہ کچھ لوگوں نے فلم کی تعریف بھی کی۔ فلم کو ان تمام تنازعات کا خوب فائدہ ہوا اور ‘دی کیرالہ اسٹوری’ اب تک ریلیز ہونے والی فلموں میں 2023 میں 100 کروڑ کمانے والی چوتھی فلم بن گئی۔ اب تک کی باکس آفس کلیکشن سے واضح ہے کہ یہ فلم جلد ہی 200 کروڑ کلب میں شامل ہو جائے گی۔