ماحولیاتی تحفظ کے لیے کیا گیا سائیکلتھون کا انعقاد

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –6 MAY

 دربھنگہ(فضا امام) 6 مئی:- ڈسٹرکٹ سائیکلنگ ایسوسی ایشن اور انڈین آئل کے مشترکہ زیراہتمام ماحولیاتی تحفظ کے لیے اسٹیشن روڈ لہریا سرائے، کمشنر کی رہائش کے قریب آدرش مڈل اسکول سے شانی مندر سے ہوتے ہوئے محکمہ تعلیم کے اسٹیبلشمنٹ آفس تک ایک سائیکلیتھون ریلی کا انعقاد کیا گیا۔سائیکلیتھون ریلی کا باقاعدہ افتتاح مہمان خصوصی سینئر ڈپٹی کلکٹر مسٹر ستیم سہائے (B.P.S) اور ڈپٹی کلکٹر مسٹر سنسکر رنجن (B.P.S) نے مشترکہ طور پر ہری جھنڈی دکھا کر کیا۔مہمانوں کا استقبال دربھنگہ ڈسٹرکٹ سائیکلنگ یونین کے سکریٹری شیام کمار جھا نے کیا، جب کہ شکریہ جوائنٹ سکریٹری ونے کانت ٹھاکر نے کی۔ اس موقع پر انڈین آئل مظفر پور ڈویژن کے منیجر پرشوتم چودھری، مدھوبنی سیلز ایریا منیجر امیش کمار سنگھ، دربھنگہ سیلز ایریا سیلز آفیسر دیپک کمار، اناؤنسر پنکج کمار، کندن کمار، راجہ پاسوان، ششی یادو موجود تھے۔