مال گاڑی کا انجن فیل ہونے سے کٹیہا ر۔جوگبنی ریلوے لائن پر ٹرینوں کی آمدورفت متاثر

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –11  MAY

ارریہ، 11 مئی: جوگبنی سے آرہی مال گاڑی ٹرین کا انجن فاربس گنج سبھاش چوک ریلوے گمٹی گیٹ نمبر کے جے 65 کے قریب جمعرات کے روز فیل ہوجانے سے فاربس گنج ریلوے اسٹیشن پر ایک گھنٹہ 20 منٹ تک ڈیمو پسینجر ٹرین نمبر 07553 رکی رہی۔ اس سے پریشان مسافروں نے اسٹیشن پر ہنگامہ کھڑا کردیا۔ ناراض ریلوے مسافروں نے اسٹیشن سپرنٹنڈنٹ منوج جھا کا گھیراو? کیا اور احتجاج کیا۔ اس دوران اسٹیشن پر افراتفری مچ گئی۔ افراتفری کے درمیان اسٹیشن سپرنٹنڈنٹ منوج جھا نے تکنیکی خرابی کا اعلان کیا۔ ناراض ریلوے مسافروں نے ریلوے انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔ مال گاڑی ٹرین کا انجن فیل ہونے کی وجہ سے مسافر ٹرین کے ساتھ ساتھ مال گاڑی کٹیہار جوگبنی ریلوے لائن پر پھنسی رہی۔
مشتعل مسافروں نے بجلی کے باوجود الیکٹرونک لوکو نہیں چلائے جانے کو لیکر برہمی کا اظہار کیا۔ ناراض ریلوے مسافرمنوج پانڈے، شری، نریش منڈل، بنٹی کمار، رمیش سنگھ وغیرہ نے کہا کہ اس ریلوے سیکشن پر ردی میں ڈالی گئی ڈیمو ٹرینوں اور دیگر انجنوں کو چلا کر انتظامیہ ان کے ساتھ مذاق کر رہی ہے۔ ریلوے انتظامیہ کو ٹرینوں کے بروقت رکنے کے حوالے سے مناسب جوابات دینے میں بھی دشواری کا سامنا ہے، معلومات دینے کے لیے انکوائری کاو?نٹر پر کوئی نمائندہ نہیں بٹھایا گیا، ریلوے انتظامیہ کا ذمہ داریوں سے بھاگنا انتہائی افسوس ناک ہے۔