ملک میں نیم مارشل لاء نافذ کیا گیا ہے:عمران خان

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –31  MAY    

لاہور،31مئی (:تحریک انصاف پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ پاکستان میں نیم مارشل لاء عائد کیا گیا ہے اور ا س سے جمہوریت کو سب سے بڑا خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔ انہوں نے برطانوں اخبار کے ایک انٹرویو میں کہا کہ غیر اعلانیہ طو رپر مارشل لاء کو لاگو کیا گیا ہے۔ دستو رکے 245شق کے ذریعہ فوج کو سیول حکومت کے مددکے لئے بلا یا جا سکے گا ۔ انہوں نے کہ اس سلسلے میں سپریم کورٹ سے رجوع بھی کیا گیا اور کہا کہ پنجاب ،خیبرپختونخواہ اور بلوچستان میں اب فوج ہی انتظامی امور چلا رہے ہیں انہوں نے کہ فوجی عدالتوں کے ذریعہ ان کے کارکنوں پر مقدمے چلائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک دیوالہ کی طرف بڑ رہا ہے اور سب سے زیادہ مہنگائی پاکستان میں ہے۔ حکومت نے دس ہزار سے زیادہ تحریک انصاف کے ورکروں کو گرفتار کیا ہے۔ یہ جبرنہیں تو اور کیا ہے ہمارے وکیلوں کو گرفتار کارکنوں سے ملنے نہیں دیا جارہا ہے۔ ملک میں قانون نام کی کوئی چیز ہی نہیں ہے۔ عمران خان نے کہا کہ عدالت کے فیصلوں کو دھجیاں اڑائی جا رہی ہے اگر کسی کو رہائی کا حکم دیا جاتا ہے تو انہیں دوسرے مقدمے میں گرفتار کیا جاتا ہے۔ ملک طاقت کے زور پر چل رہا ہے اور ان کی پارٹی کو ختم کرنے کا منصوبہ بنا یا گیا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں نصف سے زیادہ عرصہ فوجی حکومتیں رہی ہیں اور عوامی حکومتوں میں بھی ان کا بہت عمل دخل رہا ہے۔ 9مئی کے واقعہ کے دوران میاں والی میں فضائیہ اڈے پر بھی حملہ کیا گیا جب کہ فیصلہ آباد میں آئی ایس آئی کی بلڈنگ کو نشانہ بنا یا گیا ہے۔ پرتشدد ہجوم نے راولپنڈی میں فوجی ہیڈ کواٹر بھی حملہ کیا ۔