ممبئی انڈینز بمقابلہ آر سی بی کے میچ کے دوران نظر آیا ’ڈریم گرل 2‘ کا کریز

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –10  MAY

ممبئی،10مئی:آیوشمان کھرانہ کے آنے والے بلاک بسٹر سیکوئل ‘ڈریم گرل 2’ کی امیدیں نئی ??بلندیوں کو چھو رہی ہیں۔ اب تک جاری ہونے والی تین دلچسپ ویڈیوز کے ذریعے آیوشمان کھرانہ کے کردار پوجا کے تعارف نے مداحوں کی خاصی توجہ حاصل کی ہے ۔اس آنے والی فلم کو لے کر مداحوں کا جوش و خروش بھی دیدنی ہے ۔ ہاں کیونکہ حال ہی میں فلم کی ایک خاتون پرستار کو ایک پوسٹر کے ساتھ دیکھا گیا تھا جس پر لکھا تھاDREAM GIRL 2 #PoojaKiKissOnAug25?۔ اسے دیکھ کر لوگوں کے جوش و خروش کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی آیوشمان کھرانہ نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر فین کا یہ پیار دیکھ کی تصویر شیئر کی ہے ۔