TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –10 MAY
نواده محمد سلطان اختر
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی سینیر رکن، معروف عالم دین مولانا سالم قاسمی نوراللہ مرقدہ کی صاحبزادی بر صغیر کی عظیم دانشور اور ملک و ملت کی معروف و ممتاز خاتون عظمی ناہید صاحبہ ممبئی سے بہار کے نوداہ آمد پر جمعیت علماء ہند ضلع نوادہ کے صدر مولانا ابو صالح ندوی ومجلس العلماء والامہ کے سکریٹری مفتی عنایت اللہ قاسمی نے سدبھاؤنا چوک پر شاندار استقبال کیا اور انہیں تکیہ پر معروف ادارہ مدرسہ قاسم العلوم لے آۓ جہاں محترمہ ودیگر مہمانان کرام کےطعام وقیام کا بہت بہتر نظم تھا
ساتھ میں بہار رابطہ کمیٹی کے جنرل سیکریٹری افضل حسین حفظہ اللہ پٹنہ سے شریک سفر تھے، گیا سے ظفر بک ڈپو والے مرحوم ظفر صاحب کی اہلیہ محترمہ اور ان کی صاحبزادی بھی آگئیں، عظمی ناہید کی قیادت میں ہم لوگ سب سے پہلےبھدونی کے ننھو نگر گۓ جہاں چند سال پہلے ظفر بھائی مرحوم اور محترمہ عظمی ناہید نے قوم و ملت کی فلاح وبہبود کے لئے تقریباً تین ایکڑ زمین بھی خریدی ہے، نیز چار کٹھہ زمین پر باقاعدہ مسجد کی تعمیر بھی ہوچکی ہے، وہاں غریب مسلمانوں پر مشتمل آبادی ہے لیکن مسجد نہیں تھی، مولانا ابو صالح ندوی بھی ان لوگوں کے ہمراہ گئے نیز نا ہموار زمین ہونے کے باعث عظمیٰ ناہید کی کار وہاں تک نہیں جا سکی کچھ دور شدید گرمی اور چلچلاتی دھوپ میں وہ پیدل چلنے پر مجبور ہونٔیں بہرکیف، کسی طرح لوگ مسجد پہونچے ، ظہر کی نماز باجماعت ادا کی، ماشاءاللہ پنجوقتہ نماز پابندی سے وہاں ہوتی ہے اور جمعہ بھی ، امام بھی مقرر ہیں
وہاں لوگوں نے ہرطرح سے جائزہ لیا، مسجد سے متصل ایک مکان کرایہ پر لگا ہوا ہے، حالانکہ وہ مکان عورتوں اور لڑکیوں کی تعلیم و تربیت کے لیے تھا، پروفیسر عتیق احمد کے گھر تکیہ پر خواتین کے لئے وقت دیا ہوا تھا، اس لئے وہاں سے واپسی پر عظمی ناہید خطاب کے لئے پرو فیسر عتیق کے گھر چلی گئیں اور لوگ قاسم العلوم آگۓ، طعام و قیام کا انتظام یہیں تھا، مفتی محمد اسرائیل کے فرزند ارجمند مولانا طیب قاسمی نے خاطر مدارت میں کوئ کمی نہیں کی، بعد نماز عصر محترمہ عظمی ناہید، ظفر گیاوی مرحوم کی اہلیہ و بیٹی، افضل حسین بہار رابطہ کمیٹی ، بھائی پرویز گیاوی، مفتی عنایت اللہ قاسمی، جاوید احمد، آئیڈیل پبلک اسکول کے ڈائریکٹر حسنین اختر، مولانا نوشاد زبیر ملک ، مولانا طیب قاسمی استاذ مدرسہ قاسم العلوم ، مولانا ابو صالح ندوی، ساجد اموانواں ودیگر احباب کے درمیان کچھ اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا
بعد نماز مغرب مدرسہ سے متصل مسجد کے حصہ میں باقاعدہ پرو گرام کا آغاز حافظ صبغت اللہ ندوی استاذ دارالعلوم فریدیہ روہ کی تلاوت قرآن کریم سے ہوا، مفتی عنایت اللہ قاسمی نے اختصار کے ساتھ مجلس العلماء والامہ کا تعارف کرایا، اس کے بعد بہار رابطہ کمیٹی کے جنرل سکریٹری افضل حسین صدر مجلس نے خطاب کیا اور اپنے قیمتی تجربات سے لوگوں کو نوازا، نظامت کے فرائض مولانا ابو صالح ندوی نے انجام دۓ اور مہمان خصوصی عظیم مقررہ، ملک و ملت کی مایہ ناز عظیم المرتبت شخصیت کی حاملہ خاتون ، سابق مہتمم دارالعلوم دیوبند مولانا قاری طیب قاسمی رحمةاللہ کی پوتی اور مولانا سالم قاسمی نوراللہ مرقدہ کی صاحبزادی عظمی ناہید صاحبہ کا بڑا علمی عملی تجرباتی اور انقلابی تقریباً ڈیڑھ گھنٹے پر مشتمل پر از معلومات عظیم الشان خطاب ہوا ، جس کو سامعین و حاضرین نے بے حد پسند کیا
شہر ومضافات شہر کے سر بر آوردہ شخصیات میں مفتی محمد اسرائیل ناظم اعلیٰ مدرسہ قاسم العلوم، مولانا اجمل القادری ، مولانا نذرالباری
حسنین اختر، ساجد رپورٹر ، مولانا طیب قاسمی ، مولوی عمران، حافظ اسرائیل ، ماسٹر شکیل ،حاجی ثناء اللہ،حافظ صبغت اللہ ندوی روہوی
مبارک، جاوید احمد میڈیکو ودیگر احباب کثیر تعداد میں موجود تھے