TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –24 MAY
امریا، 24 مئی:ضلع ہیڈکوارٹر امریا سے پانچ کلومیٹر دور قومی شاہراہ پر بدھ کی صبح وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کے پروگرام میں شامل ہونے کے لئے گاو?ں والوں کو لیکر جارہی ایک بس ٹائر پھٹنے سے بے قابو ہوکر پلٹ گئی۔ اس حادثے میں تین افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جب کہ کئی گاو?ں والے زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال پہنچایا جہاں پانچ افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج کر معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔
دراصل امریا میں بدھ کو یوم روزگار کا ریاستی سطحی پروگرام منعقد کیا گیا ہے، جس میں وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان ریاست کی 1309 ایم ایس ایم ای یونٹوں کے کاروباریوں کو حوصلہ افزائی اسکیم کے تحت سنگل کلک سے 271 کروڑ 41 لاکھ روپے کی گرانٹ تقسیم کریں گے۔ اس کے ساتھ وہ 2 لاکھ 26 ہزار 647 نوجوانوں کو مختلف خود روزگار اسکیموں کے تحت 2114 کروڑ 48 لاکھ روپے کے قرضے کی فراہمی کا علامتی آغاز کریں گے۔
بتایا گیا ہے کہ پروگرام میں قریبی علاقوں سے دیہاتیوں کو لیکر جارہی بس کا ٹائر پھٹ گیا جس کی وجہ سے بس بے قابو ہو کر حادثے کا شکار ہو گئی۔ وزیر اعلیٰ کے پروگرام کے مقام سے پانچ کلومیٹر پہلے پیش آئے اس حادثے میں شیوس ولد دیارام وشوکرما ساکن اوبرا، گھنشیام ولد شیو پرساد وشوکرما ساکن دھورئی اورنیلیش ولد جگت دھاری سنگھ ساکن بکیلی کی موت ہوگئیجب کہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے پانچ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ سبھی کو مقامی اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ حادثے کے بعد سڑک پر جام کی صورتحال پیدا ہوگئی۔ راہگیروں کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور سڑک پر لگے جام کو کھولنے میں لگ گئی۔ کافی کوشش کے بعد پولیس اور مقامی لوگوں نے بس کو سیدھا کیا جس کی وجہ سے ٹریفک بحال ہوسکا۔