TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –13 MAY
کلکتہ ،13مئی: کرناٹک اسمبلی انتخاب میں کانگریس نے اکثریت حاصل کر لی ہے۔ حکومت تشکیل دینے کے لیے 113 اسمبلی سیٹوں پر کامیابی کی ضرورت تھی، لیکن کانگریس نے 135 سے بھی زیادہ سیٹیں جیت لی ہیں۔ یعنی کانگریس بغیر کسی مدد اور بلاخوف اب ریاست میں حکومت تشکیل دے سکتی ہے۔ کرناٹک کے انتخابی نتائج پر اب ملک کے سرکردہ لیڈران کا رد عمل ا?نا بھی شروع ہو گیا ہے۔ غیر کانگریسی لیڈران بھی کرناٹک کے نتائج کو خوش آئند قرار دے رہے ہیں اور بی جے پی پر حملہ کر رہے ہیں۔ ان لیڈروں میں مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی بھی شامل ہیں۔ انھوں نے کرناٹک میں بی جے پی کی شکست فاش پر عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔ترنمول کانگریس چیف ممتا بنرجی نے کرناٹک کے ریزلٹ پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’تبدیلی کے حق میں نتیجہ خیز مینڈیٹ کے لیے کرناٹک کے لوگوں کو میرا سلام۔ ظالم تاناشاہی اور اکثریت پسندی کی سیاست کی یہ شکست ہے۔ جب لوگ اکثریت اور جمہوری طاقتوں کو جیتنا چاہتے ہیں تو حاوی ہونے کے لیے کوئی بھی سنٹرل ڈیزائن ان کی چاہت کو دبا نہیں سکتا ہے۔ یہ کہانی کی اخلاقیات ہے، کل کے لیے سبق۔‘‘