ایس وی یوکی ٹیم نے موہنیا ایس ڈی ایم کے تین ٹھکانہ پر کی چھاپہ ماری

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –1  JUNE

پٹنہ، یکم جون: بد عنوانی کے معاملہ میں بہار کے کیمور ضلع کے موہنیا سب ڈویزن کے ایس ڈی ایم ستیندر پرساد کے تین ٹھکانہ پٹنہ، موہنیا اور بتیا کے آبائی رہائش گاہ پر جمعرات کی صبح ایس وی یو نے چھاپہ ماری کی۔ ایس ڈی ایم ستیندر کمار پر اسپیشل ایس وی یو نے آمدنی سے زیادہ جائدار کے معاملہ میں کاروائی کی ہے۔
ٹیم نیایس ڈی ایم ستیندر پرساد کے موہنیا کیمور اور پٹنہ کے جے پرکاش نگر واقع پربھا اپارٹمنٹ میں آج صبح چھاپہ ماری کی ہے۔ ستیندر پربھا اپارٹمنٹ کے 401 نمبر فلیٹ میں رہتے ہیں یہاں آج صبح سے ایس وی یو کی ٹیم کی چھاپھہ ماری جاری ہے۔
ایس ڈی ایم کے خلاف 13(1) (بی) آر/ڈبلو 13(2) آر /ڈبلو 12 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے خلاف یہ کارروائی غیر متناسب اثاثہ جات کے معاملے میں کی گئی ہے۔ ریاستی حکومت کو ایس ڈی ایم کے خلاف سرکاری عہدے کا غلط استعمال کرنے کی مسلسل شکایتیں موصول ہو رہی تھیں۔ اس کے بعد ہی ایس وی یو کو تحقیقات کی ذمہ داری دی گئی۔ اس کے بعد ایس ڈی ایم کے خلاف جانچ کی گئی تھی جس میں الزامات درست پائے گئے۔ اس سلسلے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ انہوں نے حکومت میں سرکاری ملازم کے طور پر مختلف عہدوں پر رہتے ہوئے 84,25,006/- روپے کی بڑی جائیداد غلط طریقے سے حاصل کی۔ یہ تمام جائیدادیں پٹنہ، بتیا اور دیگر مقامات پر بنائی گئی ہیں۔ اس کے بعد اب انہیں ٹھکانوں پر آج صبح یہ کارروائی کی گئی۔