آئی ایم ایف کے نیا شیڈول میں پاکستان کو قرض دینا ایجنڈا میں شامل نہیں

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –6 JUNE

جنیوا،6اپریل:انٹرنیشنل مونیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے 14 جون تک کا نیا شیڈول جاری کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرض پروگرام کی بحالی پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹاف لیول معاہدہ تاحال نہ ہونے کے باعث پاکستان کا معاملہ شیڈول میں شامل نہیں ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ 6.5 ارب ڈالر کا قرض پروگرام رواں ماہ 30 جون کو ختم ہورہا ہے۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان نئے بجٹ کے اہداف پر اختلاف رائے برقرار ہے لیکن اس کے باوجود بھی حکومت 30 جون تک اسٹاف لیول معاہدے کے لیے پْر امید ہے۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ سالانہ ٹیکس ہدف 9200 ارب روپے مقرر کرنے کی تجویز دی ہے لیکن آئی ایم ایف نے ٹیکس ہدف 9800 ارب روپے تک لے جانے پر زور دیا ہے۔