آدھی رات میں پیڑ سے ٹکرائی کار، دو ہلاک

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –1  JUNE

نئی دہلی، یکم جون : سیپری بازار علاقہ میں نصف شب بالاجی روڈ پر بوڑا گاوں کی جانب سے آرہی تیز رفتار کار اچانک توازن کھو بیٹھی اور ڈیوائیڈر پرچڑھ کر پول سے ٹکرا گئی۔ تصادم اتنا زبردست تھا کہ کار کا اگلا حصہ بری طرح سے تباہ ہوگیا۔ کار میں سوار دو لوگوں کی موت ہو گئی جبکہ تین دیگر کی حالت نازک ہے۔ کار میں سوار تمام افراد گاوں بوڑھا کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق تقریباً12بجے گاوں بوڑھا کی جانب سے کار (یوپی 32 ایل بی 8679) تیز رفتار سے آرہی تھی۔ تب ہی پنچوٹی کراسنگ ڈرائیور کا کار سے توازن بگڑ گیا اور کار ریلوے کے پول سے ٹکرا گئی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ کار کا ایک پہیہ باہر نکل گیا اور باڈی کو بھی کافی نقصان پہنچا۔ کار میں پیچھے بیٹھے افراد بری طرح سے پھنس گئے جنہیں مشکل سے باہر نکالا گیا۔ کار میں سوار افراد کے نام دیوانش، اومکار اہروار، شرومن، بٹھل اور ہری کشن بتائے گئے ہیں۔ تمام شدید طور پر زخمیوں کو علاج کے لئے میڈیکل کالج لے جایا گیا۔ وہاں اومکار اور شرومن کو مردہ قرار دیا گیا۔ جبکہ دیگر تین کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔