سیویلا نے ریکارڈ ساتویں بار جیتا یوروپا لیگ کا خطاب

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –1  JUNE

بڈاپسٹ، یکم جون: سیویلا نے بدھ کو پنالٹی شوٹ آوٹ میں اے ایس روما کو 1-4 سے شکست دیکر ریکارڈ ساتویں بار یوروپا لیگ کا ٹائٹل جیت لیا۔
میچ میں روما نے شاندار شروعات کی۔ 34ویں منٹ میں پاولو ڈائبالا نے روما کو 0-1 سے آگے کر دیا۔ اس کے بعد میچ کے 55ویں منٹ میں روما کے ڈفینڈر گیانلوکا مینسنی کے گول کی بدولت سیویلا نے 1-1 کی برابری کر لی۔
مقررہ وقت تک دونوں ٹیمیں 1-1 سے برابر تھیں، جس کے بعد شوٹ آوٹ کا سہارا لیا گیا۔ گونزالو مونٹیل نے فاتح کک ماری، جیسا کہ انہوں نے فرانس کے خلاف ورلڈ کپ فائنل میں ارجنٹائن کے لیے کیا تھا اور سیویلا کو ساتویں مرتبہ خطاب دلا دیا۔
شوٹ آوٹ میں سیویلا کیپر یاسین باونو ہیرو کے طور پر ابھرے۔ انہوں نے گیانلکا مینسنی اور روزر ابنیز سے پنالٹی بچائی۔ وہیں سیولا نے اپنے شروعاتی چار میچوں کو گول میں بدل کر خطاب پر قبضہ کرلیا۔
میچ میں ریفری اینتھونی ٹیلر کے ذریعے 14 پیلے کارڈز دیے گئے، جو کہ یوروپا لیگ کے کسی میچ میں اب تک کا سب سے زیادہ ہے۔ میچ میں کل تقریبا 30 منٹ کا اسٹاپیج ٹائم تھا۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ سیویلا کے لیے یہ سیزن بہت مشکل رہا ہے۔ سیویلا نے سیزن کے دوران لا لیگا میں خراب فارم کا مظاہرہ کیاً۔ اس دوران انہوں نے اپنے دو مینیجرز کو برطرف کردیا۔ تاہم، چیمپئنز لیگ سے باہر ہونے کے بعد کلب واپس فارم میں آگیا۔
سیویلا نے یوروپا لیگ کے سیمی فائنل میں جووینٹس کو شکست دینے سے پہلے پی ایس وی آئنڈہوون، فینرباش اور مینچیسٹر یونائیٹڈ کو شکست دی۔