اندرا نگر پولیس اسٹیشن میں پولیس اور وکلاء کے درمیان نوک جھوک

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –1  JUNE

لکھنؤ، یکم جون :لکھنؤ کے اندرا نگر تھانے میں جمعرات کو پولیس اور وکلاء￿ کے درمیان نوک جھوک ہوئی۔ وکلاء￿ کے انداز تخاطب پر پولیس اہلکار غصے میں آگئے جس کے بعد انہوں نے وکلاء￿ کو تھانے سے باہر نکال دیا۔اندرا نگر تھانہ علاقہ کے سوگامؤ میں ایک زمین پر دو رجسٹریوں کے معاملے میں دو فریق آپس میں لڑ پڑے۔ اندرا نگر پولس تھانہ کو ہنگامہ آرائی کی اطلاع دی گئی تو تھانے سے پولیس فورس پہنچی اور سب کو جیپ میں بٹھا کر تھانے لے گئی۔ اندرا نگر پولس اسٹیشن پہنچنے کے بعد انسپکٹر چھیتر پال نے دونوں فریق کو یکے بعد دیگرے سنا، لیکن اس دوران ایک طرف کے وکلاء￿ نے وہاں تلخ کلامی شروع کر دی۔اندرا نگر پولیس اسٹیشن پہنچنے 12 سے زیادہ وکلاء￿ میں سے ایک، دو نے کچھ ناشائستہ الفاظ کا استعمال کیا۔ جس سے وہاں موجود پولیس اہلکاروں کو غصہ ا?گیا۔ پولیس نے ان کو تھانے کے باہر نکال دیا۔اندرا نگر تھانے کے انسپکٹر نے بتایا کہ تھانے کے اندر ہنگامہ آرائی کی وجہ وکلاء￿ کا انداز تخاطب تھا، جس کے بعد انہیں سمجھایا گیا اور باہر کا راستہ دکھایا گیا۔