بلندی سے چھلانگ لگانے کی کوشش، برطانوی بیس جمپر ہلاک

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –6 JUNE

لندن ،6جون:برطانوی بیس جمپر اٹلی میں 400 میٹر کی بلندی سے چھلانگ لگانے کی کوشش میں گر کر ہلاک ہوگیا۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مارک اینڈریوس نامی 65 سالہ شخص ہموار سطح پر گرتے ہی ہلاک ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ اپنی مہم جوئی کے دوران انہوں نے ونگ سوٹ بھی پہنا ہوا تھا جبکہ پیراشوٹ بھی باندھا ہوا تھا، لیکن یہ واضح نہیں ہوسکا کہ پیراشوٹ کیوں نہیں کھلا۔ خیال رہے کہ واقعہ اطالوی شہر ٹرینٹینو میں پہاڑ فائی ڈیلا پگانلا کے قریب بیس جمپنگ کی سائٹ پر پیش آیا۔ مارک اینڈریوس خود ہی جمپنگ سائٹ پر پہنچے تھے، جبکہ واقعے کے بعد ساتھی جمپر نے ریسکیو حکام کو اطلاع دی۔ ان کی لاش کو اس پہاڑی علاقے سے ہیلی کاپٹر کی مدد سے قریبی اسپتال منتقل کی گئی۔ مارک اینڈریوس کا تعلق رومانیہ سے تھا، وہ ایک ریٹائرڈ انجینئر تھے۔ وہ اس سے قبل 600 مرتبہ بیس جمپنگ کا مظاہرہ کرچکے تھے۔