جے ڈی یو ایم ایل سی رادھاچرن ساہ کیکئی ٹھکانہ پر چھاپہ ماری، 4 ماہ میں دوسری بار کارروائی

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –5 JUNE

پٹنہ، 5 جون: بہار کے بھوجپور میں جے ڈی یو ایم ایل سی رادھاچرن ساہ کے کی رہائش گاہ پر صبح سے ہی ای ڈی کی چھاپہ ماری جاری ہے۔ افسروں کی جو ٹیم آرا کے انیت اور بابو بازار رہائش گاہ پرآئی ہے۔ واضح ہو کہ چار مہینے پہلے 7 فروری کو جے ڈی یو ایم ایل سی کے درجنوں ٹھکانوں پر ایک ساتھ چھاپہ ماری ہوئی تھی۔ اس وقت بہار کی سیاست بہت گرماگئی تھی۔ ای ڈی کی کارروائی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد کے بارے میں معلومات کو لے کر چل رہی ہے جو انکم ٹیکس کی سابقہ کارروائی میں سامنے آئی ہے۔ حالانکہ جے ڈی یو ایم ایل سی رادھا چرن اس وقت آرا میں موجود نہیں ہیں۔
بتایا جاتا ہے کہ رادھا چرن ساہ کی نئی اور پرانی رہائش گاہ کا مین گیٹ بند کر دیا گیا ہے۔ پولیس کہ چھاپہ ماری میں سی ا?ر پی ایف شامل ہے۔ صبح سے گھر کی تلاشی لی جارہی ہے۔ کسی کو اندر آنے کی اجازت نہیں ہے۔ گذشتہ بار جب انکم ٹیکس کا چھاپہ پڑا تو اس وقت چھاپہ چار دنوں تک چلتا رہا۔ پھر چھاپہ ماری کے بعد جے ڈی یو ای ایم ایل سی رادھا چرن ساہ نے میڈیا کے سامنے کہا تھا کہ یہ خوش قسمتی کی بات ہے کہ یہاں چھاپہ مارکی کی جا رہی ہے۔ ایک موٹرسائیکل بھی بے نامی نہیں ملی ، جائیداد تو چھوڑ دیں۔ ای ایم ایل سی نے یہ بھی کہا تھا کہ جو پوچھ گچھ ہوئی ہے یا جو چیزیں منظر عام پر آرہی ہیں، ان کو دیکھتے ہوئے ہم کہہ سکتے ہیں کہ ہمیں کہیں سے بھی کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہے۔ ہم نے انکم ٹیکس حکام کی طرف سے پوچھے گئے تمام سوالات کا جواب دیا ہے۔ ہمارے تمام اکاونٹس کی بھی چھان بین کی گئی ہے۔ ایم ایل سی نے اس وقت بتایا تھا کہ ہم عرصہ دراز سے کاروبار کر رہے ہیں اور میرا پورا خاندان کاروبار کرتا ہے۔ ایسے میں اگر محکمہ انکم ٹیکس کی طرف سے چھاپہ یا انکوائری ہوتی ہے تو حیرت کی بات نہیں ہے۔ خوش نصیبی کی بات ہے۔ اس وقت بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے رادھا چرن شاہ نے کہا تھا کہ بی جے پی میں کچھ لوگ ہیں جو ہمیں کسی بھی وقت خرید لیں گے۔