TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –3 JUNE
سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفی) لوہیا صاف صفائی مہم فیز 2 کے تحت راجو پنچایت میں کچرا و ویسٹ منیجمنٹ یونٹ کا افتتاح صفائی کٹ تقسیم کر سنیچر کے روز کیا گیا راجو پنچایت کے پنچایت بھون پر مکھیا رخسانہ خاتون کی صدارت و پنچایت سکریٹری اندر موہن سہنی موجودگی میں پروگرام منعقد ہوا وارڈ ممبر و صفائی ورکرز کے درمیان خشک و گیلا کچرا کو کیسے رکھا جائے اسکی تفصیل سے جانکاری دی گئی ہر گھر و عوامی جگہوں کو صاف رکھنے کا بھی عہد لیا گیا پنچایت کے سبھی گھڑوں کو پلاسٹک باکس ڈسٹبین فراہم کرنے کے ساتھ پینڈل رکشا کے ذریعے کچرا اٹھانے میں صفائی ورکرز کی مدد کرنے کا بھی عہد لیا گیا پروگرام میں مکھیا رخسانہ خاتون، نائب مکھیا سوشیل یادو، صفائی نگراں اودھیش رام ، ہاؤسنگ اسسٹنٹ قرار حُسین ، ایگزیکیٹو اسسٹنٹ رادھا رمن ، مکھیا نمائندہ شھنواز بابر ، نے کہا کہ گھڑ گلی و سڑک کی صفائی ویسٹ منیجمنٹ یونٹ سے کچرا اٹھانے کو لیکر سرکاری گائیڈ لائن پر عمل کرنے کی ضرورت ہے کچرا اٹھانے و صاف صفائی کو لیکر عام آدمی کے تئیں بیداری پیدا کرنے کی ضرورت ہے بلاک سینی ٹیشن کوآرڈینیٹر روما کماری نے کہا کہ بلاک کے منتخب کئے گئے پنچایت راجو ،شکر پور ، بھڑاٹھی، منیکولی ، بھرہولی ، میں کام جاری ہے لکین راجو میں ویسٹ منیجمنٹ یونٹ کی ترجیح زیادہ ہے بلو ڈست بین میں خشک و ہرے میں گیلا کچرا رکھنے کو کہا گیا گھڑ کے باہر لگے ڈسٹ بین سے کچرا اُٹھاکر ای رکشا کے ذریعے آبادی سے دُور کچرا رکھنے کے جگہ پر سبھی کچرے کو جمع کرنا ہے تاکہ کسی قسم کی بدبو کسی کو نا جا سکے سابق ضلع پریشد آفتاب عالم نے کہا کہ سماج و گھر کو صاف رکھنے کے لئے ایک مخصوص جگہ پر کچرے کا انتظام کرنے سے ہی ماحولیاتی تحفظ مہم کامیاب ہو گی اس موقع پر سرپنچ کے نمائندے لال بابو یادو ، پنچایت سمیتی ، رمیش ساہ ،وارڈ ممبر نصرت جہاں ، مکیش مهتو ، للیتا دیوی ، رینو دیوی ، دیپک سہنی ،محمد نور نبی ، نقيبا انجم ،سونیا دیوی ، لکھن رام ، سمید انصاری، محمد عبدل اللہ ، او دھیش یادو سمیت دیگر افراد موجود تھے