مکہ میں ارکان حج کی تکمیل کے بعد قبولیت کا پروانہ مدینہ منوره میں ملتا ہے : مولانا غلام رسول بلیاوی

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –6 JUNE

پٹنہ: 06 جون (پریس ریلیز)الله تعالی نے اپنے بندوں کو اپنی اطاعت اور بندگی کے لےء پیدا فرمایا ہے ارشاد خدا وندی ہے ٗٗمیں نے جن اور انسان کی تخلیق صرف اپنی اطاعت اور بندگی کے لےء کی ہے ،،اور عبادت دو طرح کی ہیں ایک بدنی جیسے نماز ،ایک مالی جیسے زکوة لیکن حج ایک ایسی عبادت ہے جو مالی اور بدنی دونوں عبادت ہے خوش نصیب ہیں وہ حضرات جن کو یہ سعادت میسر ہوئی اور یہ بھی سچ ہے کہ ارکان حج کی تکمیل مکہ شریف میں ہوتی ہے مگر قبولیت کی مہر اور پروانہ مدینہ منوره میں ملتا ہے ،رب ذوالجلال اپنےحبیب صلی الله علیہ وسلم کے طفیل ہماری مشکلات کو آسان فرماتا ہے ،نعمت الہی کو تقسیم کرنے کا حق الله تعالی نے ہمارے نبی صلی الله علیہ وسلم کو دیا ہے ،مصطفی جان رحمت صلی الله علیہ وسلم کی محبت ہی اصل ایمان ہے ،ان کی تعظيم واجب وضروری ہے بلکہ ہمارے نبی صلی الله علیہ وسلم سے منسوب تمام چیزیں قابل عزت ہیں،شہر مدینہ شریف وہ ہے جہاں فرشتے بھی باادب حاضری دیتے ہیں،ہم عازمین حج سے صرف ایک ہی التجا کریں گے کہ ہم غریبوں کی عرضی مقدس مقامات پر پیش فرمادیں اور مرکزی ادارهء شرعیه پٹنه کی عروج وارتقاء کے لےء خصوصی دعا میں یاد رکھیں یہ باتیں مرکزی ادارهء شرعیه سلطان گنج پٹنه بہار کے صدر اعلی ،سابق ایم ،پی حضرت علامه غلام رسول بلیاوی نے کہیں
مورخه ١٦ ذیقعده ١٤٤٤ مطابق ٦جون ٢٠٢٣بروز منگل مرکزی ادارهء شرعیه کی جدید بلڈنگ واقع کھجور بنا پٹنه کی چھوتھی چھت کی ڈھلائ کے موقع پر اور حجاج کرام کا استقبالیہ اور ایک دعاءیہ محفل کاانعقاد کیا گیا جس کی سرپرستی فقیه ملت حضرت علامه مفتی حسن رضا نوری صدر مفتی ادارهء شرعیه ،صدارت حضرت مولانا قاری نوازش کریم فیضی پرنسپل ادارهء شرعیه پٹنه  اور قیادت حضرت علامه جمال انور رضوی شیخ الحدیث ادارهء شرعیه پٹنه نے فرمایء تلاوت کلام الله کے بعد حضرت مفتی عبدالباسط رضوی اور شاعر اسلام حضرت قاری سید صدف سعید نے نعتیہ کلام پیش فرمایا ،قاضی شریعت ادارهء شرعیه پٹنه حضرت علامه ڈاکٹر مفتی امجد رضا امجد نے فرمایا کہ الله تعالی کا جس بندے پر خاص فضل ہوتا تب ایسے بندے کو اپنے گھر اور اپنےحبیب صلی الله علیہ وسلم کے در کی زیارت نصیب فرماتا ہے ،حج ارکان اسلام میں ایک اہم رکن ہے ،جس کی فرضیت کا منکر حدود اسلام سے خارج ہوجاتا اور استطاعت کے باوجود نہ کرنے والا گنہگار ہوتا ہے ،مرکزی ادارهء شرعیه پٹنه بہار کے استاذ حضرت علامه مفتی غلام سرور قادری مصباحی نے فرمایا کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم کی محبت ضروری ہے اعمال کی قبولیت کے لےء بغیر محبت مصطفی صلی الله علیہ وسلم کے کوئ عبادت قابل قبول نہیں ،اس لےء آپ حضرات ایک عظیم عبادت کی اداءیگی کے لےء جارہے ہیں لھذا آپ کی ذات سے کوئ ایسا کام سرزد  نہ ہو جس کی وجہ سے اعمال اکارت ہوجاءیں اخیر میں تمام حجاج کی گل پوشی کی گئ اور ہر ایک کی بارگاه میں شال پیش کیا گیا اس محفل میں ادارهء شرعیه پٹنه اساتذہ ،طلبه اور منتظمین کے علاوه شہر پٹنه کے سکڑوں معززین نے شرکت کی جن میں حضرت علامه ثناء المصطفے نوری ،حافظ فخرالدین رضوی ،مفتی جاوید اشرفی،مفتی شارق رضا مصباحی ،مفتی غلام اختر رضا،مفتی وسیم ثقافی ،مولانا راشد مصباحی،مفتی غلام حسین ثقافی،حافظ معراج فریدی،مولانا غلام رسول ،قاری جاوید رضوی ،قاری اکمل رضا نعیمی ،ماسٹر احمد،حاجی مسلم ،حاجی شمیم ،غلام ربانی ،شفیق الحسن ،محمد اشفاق،عاقب حیدر،مولوی غلام مصطفی،مجاہد عالم،حافظ مسعود اور صدرالدین قابل ذکر ہیں محفل کا اختتام مولانا ثناء المصطفے نوری کی دعا پر ہوا