TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –6 JUNE
نئی دہلی ،6جون :این سی بی نے پچھلے مہینے پاکستان سے آئے ہوئے 25ہزار کروڑ روپئے کے منشیات ضبط کئے یہ منشیات ایران کے راستے ہندستان لائے جا رہے تھے اس میں ایل ایس ڈی ڈبلیٹ کے علاوہ دوسرے ادوایات بھی شامل ہیں جنہیں نشہ کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے اس سلسلے میں چھ لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ این سی پی کے ڈپٹی ڈرایکٹرجنرل گنیش ورسنگھ نے کہا کہ یہ منشیات کا سب سے بڑی کھپت پکڑی گئی ہے۔ اس پر تفصیل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو لوگ اس کا استعمال کررہی تھے وہ کرپٹو کرنسی کے ذریعہ لین دین کررہے تھے تا کہ رازداری برقرار رہے۔ یہ نیٹ ورک ہندستان سے لیکر امریکہ ،پولینڈ اور نیدرلینڈ تک پھیلی ہوئی ہے۔