TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –3 JUNE
۔بھونیشور،3جون: وزیر اعظم نریندر مودی نے اڈیشہ کے بالاسور میں ہوئے ٹرین حادثہ والی جگہ پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔ اس ٹرین حادثہ میں اب تک 261 افراد کی موت کی خبر سامنے ا? چکی ہے اور تقریباً 1000 افراد زخمی ہیں جن میں سے کئی کی حالت سنگین بنی ہوئی ہے۔ جائے حادثہ کا معائنہ کرنے کے بعد پی ایم مودی نے اسپتال پہنچ کر زخمیوں کی عیادت بھی کی۔