چترکوٹ: مختار کے قریبی ایس پی لیڈر کے گھر پر بلڈوزر چلا

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –5 JUNE

چترکوٹ، 05 جون:ایس پی لیڈر فراز خان کے گھر پر پیر کو بلڈوزر چلا دیا گیا۔ اس پر الزام ہے کہ اس نے چترکوٹ جیل میں قید منی لانڈرنگ کیس میں نامزد مختار کے بیٹے عباس اور بہو نکہت انصاری کی خفیہ میٹنگ کا اہتمام کیا تھا۔ آج چترکوٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے نقشہ کے مطابق مکان نہ بنانے ہونے پر فراز کے والد منے خان کو نوٹس دیا تھا۔ اس حوالے سے تقریباً ڈیڑھ ماہ سے قانونی کارروائی جاری تھی۔ پیر کو ایس ڈی ایم کی قیادت میں ایس پی رہنما کے گھر کو مسمار کر دیا گیا۔ کارروائی کے دوران ایس ڈی ایم کی قیادت میں پولیس اور بلدیہ کے افسران و ملازمین موجود تھے۔
پوروانچل کے سابق ایم ایل اے مختار انصاری کے بیٹے عباس انصاری اور بہو نکھت انصاری کے جیل میں ملاقات کیس کے ماسٹر مائنڈ لکھنؤ جیل میں بند ایس پی کے سابق ضلع جنرل سکریٹری فراز خان کے گھر پر بلڈوزر چلا دیا گیا۔ . ایس پی لیڈر فراز خان کی شناخت مقامی ماسٹر مائنڈ کے طور پر ہوئی اور اس کو جیل بھیج دیا گیا۔ اس پر الزام تھا کہ اس نے جیل کینٹین آپریٹر نونیت سچن کے ذریعے جیل میں نکھت بانو کی پہنچ بنائی ، تحائف اور نقد رقم پہنچایا۔ نونیت سچن کو بھی پولیس نے گرفتار کر کے جیل بھیج دیا تھا۔ فراز اس وقت لکھنؤ جیل میں بند ہیں۔