کمرشل گیس کی قیمت میں بڑی کمی، سلنڈر 83.50 روپے سستا ہوا

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –1  JUNE

نئی دہلی، یکم جون : پبلک سیکٹر آئل اینڈ گیس مارکیٹنگ کمپنیوں نے ماہ کے پہلے دن کمرشل گیس صارفین کو بڑی راحت دی ہے۔ تیل کمپنیوں نے کمرشل گیس سلنڈر کی قیمت میں 83 روپے 50 پیسے تک کمی کر دی ہے۔ گزشتہ ماہ کمرشل سلنڈر تقریباً 172 روپے سستا ہوا تھا۔ نئی شرحیں یکم جون بروز جمعرات سے نافذ ہو گئی ہیں۔
انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق دہلی میں 19 کلو کے کمرشل گیس سلنڈر کی قیمت 1856.50 روپے سے کم ہو کر 1773 روپے پر آ گئی ہے۔ کولکاتا میں یہ 1960.50 روپے کے مقابلے میں 1875.50 روپے میں دستیاب ہوگا۔ اسی طرح ممبئی میں یہ 1808.50 روپے کے بجائے 1725 روپے میں ملے گا۔ اس کے علاوہ چنئی میں اس کی قیمت 2021.50 روپے سے کم ہو کر 1937 روپے ہو گئی ہے۔ تاہم گھریلو کھانا پکانے والی گیس کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔