ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی20 ٹیم کا اعلان، کوہلی ـــ-روہت ٹیم بدر،ہاردک کپتان

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -06 JULY      

نئی دہلی، 6جولائی: رواں ماہ ویسٹ انڈیز کیخلاف کھیلی جانے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ہندوستانی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ روہت شرما اور وراٹ کوہلی کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا تو کپتانی ایک بار پھر ہاردک پانڈیا کے ہاتھ میں دے دی گئی ہے۔ یشسوی جیسوال کو بھی ٹی 20 ٹیم میں موقع دیا گیا ہے۔ٹیم انڈیا کو ویسٹ انڈیز کے خلاف 5 ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلنی ہے۔ اس دورے کے لیے سلیکٹرز نے نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع دینے کا فیصلہ کیا۔ نئے چیف سلیکٹر اجیت اگرکر کی سربراہی میں منتخب ہونے والی یہ پہلی ٹیم ہے۔بی سی سی آئی نے انہیں یہ ذمہ داری منگل کو ہی دی ہے۔ تلک ورما، یشسوی جیسوال اور مکیش کمار کو ٹیم میں نئے چہروں کے طور پر جگہ دی گئی ہے۔ سنجو سیمسن کی واپسی ہوئی ہے جبکہ شوبھ من گل اور ایشان ٹیم میں شامل ہیں۔ یجویندر چہل اور کل دیپ یادو کی جوڑی کے ساتھ روی بشنوئی کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ فاسٹ باؤلنگ میں نوجوانوں پر ہی بھروسہ کیا گیا ہے۔ ارشدیپ سنگھ، عمران ملک، اویش خان اور مکیش کمار کو منتخب کیا گیا ہے۔ پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 3 اگست کو کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیمیں 6 اور پھر 8 اگست کو کھیلیں گی۔ چوتھا میچ 12 اگست جبکہ سیریز کا پانچواں اور آخری میچ 13 اگست کو کھیلا جائے گا۔ایشان کشن (وکٹ)، شوبھ من گل، یشسوی جیسوال، تلک ورما، سوریہ کمار یادو (نائب کپتان)، سنجو سیمسن (وکٹ)، ہاردک پانڈیا (کپتان)، اکشر پٹیل، یجویندر چہل، کلدیپ یادو، روی بشنوئی، ارشدیپ سنگھ، عمران ملک، اویش خان، مکیش کمار۔