گُد گُدی پنچایت میں ایک بچی کی ڈوبنے سے موت

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -01 JULY      

بگہا،یکم جولائی(ایس حیدر) بگہا سب ڈویزن کے تحت رام نگر بلاک واقع گُد گُدی پنچایت کے نوکا ٹولہ سسواں ڈیہہ گائوںکی ایک د س سالہ بچی کی موت مسان ندی میں اچانک سیلاب آجانے کے دوران ڈوبنے سے سنیچر کی دو پہر ہو گئی ہے۔ سانحہ کی تصدیق گُد گُدی پنچایت کے مکھیا پرمود ٹھاکر نے کی ہے۔
انھوں نے بتایا کہ متوفی بچی کی شناخت نو کا ٹولہ سسواں ڈیہہ گائوں کے جیوت یادوکی 10؍سالہ بیٹی وسندری کماری کی شکل میںکی گئی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ مسان ندی میں سیلاب آجانے کی وجہ کر ڈوبنے سے موت ہو گئی ۔ مکھیا نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع سرکل افسر رام نگر و ڈمری تھانہ صدر کو دیدی گئی ہے۔
ڈمری تھانہ صدر راکیش رنجن نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولس نے لاش کو اپنے قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے سب ڈویزنل اسپتال بگہا بھیجا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ مسان ندی میں اچانک سیلاب آجانے کے دوران ڈوبنے سے بچی کی موت جائے وقوع پر ہی ہو گئی ہے۔