TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –16AUG
ارریہ ، 16 اگست: شہید تھانہ انچارج نند کشور یادو کا بدھ کی صبح ان کے گائوں دیگھلی میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ا?خری رسومات ادا کی گئیں۔ان کے بیٹے ہرشیت آنند نے انہیں مکھیہ اگنی دی۔ قبل ازیں ارریہ کے ایم پی پردیپ کمارسنگھ کے ساتھ ایس پی اشوک کمار سنگھ نے گائوں پہنچ کر خراج عقیدت پیش کی۔ نند کشور یادوکواسمگلروں کے ساتھ جھڑپ کے دوران گولی لگی تھی۔سمستی پور پولیس رات کے ایک بجے ارریہ کے اوم نگر واقع رہائش گاہ پر جسد خاکی لے کر پہنچی تھی۔ ترنگا میں لپٹی ہوئی جب موہن پو رتھانہ انچارج نند کشور کی لاش ان کے گر پہنچی تو ان کی اہلیہ امریتا دیوی بے ہوش کر زمین پر گر گئی۔ جسد خاکی کے ارریہ پہنچنے پرسبھی کی ا?نکھیں نم ہوگئی تھی۔ گائوں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔
موقع پر ارریہ ایم پی پردیپ کمار سنگھ نے شہید نند کشور یادو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جب بہار میں ایک پولیس افسر محفوظ نہیں ہے تو عام ا?دمی کیسے محفوظ ہے، اس کا اندازہ ا?سانی سے لگایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ قاتل کو فوراً گرفتار کرکے سزا دی جائے اور مقتول کے خاندان کو معاوضہ کے ساتھ ساتھ لواحقین کو سرکاری نوکری بھی دی جائے۔
ارریہ ایس پی اشوک کمارسنگھ نے شہید نند کشور یادو کو ایک بہادر پولس افسر قراردیتے ہوئے کہا کہ وہ خاندان کو حکومتی انتظامات کے مطابق ہر سہولت فراہم کرنے کے لیے پہل کریں گے۔ شہید تھانہ انچارج کے سسر پرمانند یادو نے بتایا کہ سب سے پہلے انہیں حادثے کی خبر ملی ، سرکاری نمبر پر کال کرنے پر انہیں فائرنگ کی اطلاع دی گئی۔

