وزیر اعظم نے کی 13 سے 15 اگست تک ترنگا لہرانے کی اپیل

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –12 AUG      

نئی دہلی، 12 اگست: وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کرکے ملک کے شہریوں سے 13 سے 15 اگست کے درمیان قومی پرچم لہرانے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ’’ہر گھر ترنگا‘‘ مہم نے آزادی کے امرت مہوتسو میں ایک نئی توانائی ڈالی ہے۔
وزیر اعظم مودی نے کہا ہے کہ ہم وطنوں کو اس سال اس مہم کو ایک نئی بلندی پر لے جانا ہے۔ 13 اور 15 اگست کے درمیان ملک کے فخر اور شان کی علامت قومی پرچم لہرائیں۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ https://harghartiranga.com پر ترنگے کے ساتھ سیلفیاں اپ لوڈ کریں۔