آل جموں و کشمیر ٹرانسپورٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن کی سرور ٹول پلازہ کے معاملے پر چکہ جام کال

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -01 SEPT     

جموں، یکم ستمبر : آل جموں و کشمیر ٹرانسپورٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن نے سانبہ ضلع میں جموں-پٹھانکوٹ شاہراہ کے ساتھ نئے قائم کیے گئے سرور ٹول پلازہ کو ہٹانے کے اپنے مطالبے کو ابھارتے ہوئے چکہ جام کی کال دی ہے۔جموں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کی طرف سے دی گئی کال پر اس معاملے پر گزشتہ ہفتہ کو ایک دن کا بند کیا گیا تھا اور جموں و کشمیر کی کئی سیاسی جماعتوں بشمول کانگریس، نیشنل کانفرنس اور پیپلز ڈیموکریٹک نے اس کی حمایت کی۔ ایسوسی ایشن کے چیئرمین اجیت سنگھ نے کہا وہ جمعہ کو چکہ جام کر رہے ہیں۔ جموں بار ایسوسی ایشن اور جموں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز ہماری مدد کر رہے ہیں۔ متفقہ ردعمل کے لیے رابطہ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشنز اور دیگر تنظیمیں جموں شہر کے بھگوتی نگر چوک پر چکہ جام کے لیے جمع ہوں گی۔ یووا راجپوت سبھا کے 26 لیڈروں کو 21 اگست کو سروور ٹول پلازہ کے ارد گرد عائد پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے کے معاملے پر احتجاج کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔ انہیں 27 اگست کو رہا کیا گیا تھا۔
وائی آر ایس کے مطابق ٹول پلازہ کو ہٹا دیا جائے کیونکہ مقامی لوگوں کو غیر ضروری طور پر ٹول ٹیکس ادا کرنا پڑتا ہے۔ وائی آر ایس کارکنوں اور سول سوسائٹی کے ارکان کی بھوک ہڑتال جمعہ کو 9 ویں دن میں داخل ہوگئی۔ بھوک ہڑتال کے دوران چار کارکنوں کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔