TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -09 SEPT
سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفی) اتر بیل بھرواڑہ سڑک پر کٹاسا پٹرول پمپ کے قریب سڑک کے کنارے ایک ریت سے بھرا ٹرک پلٹ گیا ٹرک کے کیبن میں پھنسے ڈرائیور کو مقامی راہگیروں کی کوششوں سے بحفاظت باہر نکال لیا گیا، اسے معمولی چوٹیں آئیں۔بتایا گیا ہے کہ بھرواڑہ کی جانب سے تیز رفتار سے جا رہی ریت سے لدا ٹرک سائیڈ لینے کی کوشش کیاسی اثنا میں مخالف سمت سے آنے والی ایک گاڑی کے سبب توازن کھو گیا جیسے ہی اوور لوڈ ٹرک سڑک کے کنارے کھیت میں اترا تو پلٹ گیا۔ موقع پر راہگیروں اور مقامی لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی۔ بڑی کوشش سے ڈرائیور اور سب ڈرائیور کو ٹرک سے باہر نکالا گیا۔ ذرائع کے مطابق مسلسل بارش سے سڑک کنارے زمین گیلی ہو گئی تھی گیلی مٹی میں پہیہ دھنسنے لگا، ٹرک ایک حصے پر جھک گیا اور کنٹرول کھو کر کھیت میں پلٹ گیا

