TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -09 SEPT
سہرسہ( سالک کوثر امام) کوسی کمشنری کاواحداقلیتی ادارہ اسلامیہ ہائی اسکول کے احاطہ میں آج ایک استقبالیہ پروگرام کاانعقادکیاگیا۔ جس میں مدھے پورہ ایم پی دنیش چندریادو کو شاندار استقبالیہ دیاگیا۔ پروگرام کی نظامت اسکول کے استاذ مولانا امتیاز عالم نے کی، پروگرام کاآغاز اسکول کے استاذ فیضیاب بخت نظری کی تلاوت کلام اللہ سے ہوا، اور نعت نبی صحافی جعفرامام قاسمی نے پیش کی۔ اس موقع پر محترم ایم پی جناب دنیش کماریادو کو پگڑی اور شال پیش کراعزاز سے نوازا گیا، اور چاربچیوں نے ان کی شان میں استقبالیہ ترانہ پیش کیا۔وہیں اس پروگرام میں خصوصی طورپرشرکت کرنے والے جدیو لیڈرانجم حسین، ضلع پریشد رکن کے نمائندہ معروف عالم، بنما بلاک کے پرمکھ رمیش یادو، مکھیا سنگھ کے صدرونے کماریادو ،جدیولیڈر امریادو، مکھیا سنگھ کے سابق صدرللن یادو، امریندرکمار وغیرہ کو پھولوں کاہارپہناکران کااستقبال کیاگیا۔ اس مو قع پر دنیش یادو نے کہا کہ میں اسلامیہ ہائی اسکول کی انتظامیہ کاشکرگزارہوں کہ اس نے مجھے استقبالیہ دے کرمجھے اعزازسے نوازا ۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے حلقہ میں جتنے بھی ادارے ہیں سبھی پر پرہماری نظررہتی ہے، جہاں جس چیز کی ضرورت ہوتی ہے اسے پوری کرنے کی پوری کوشش کرتاہوں ۔ آج مجھ سے کانفرنس ہال کی جو مانگ کی گئی ہے، اس کی تکمیل کے لیے جو بھی ہم سے بن پڑے گا، اسے ہم کریں گے۔ ویسے الیکشن تو سامنے ہے ، وقت بہت کم رہ گیا ہے، پھربھی ممکن ہوسکا تو اس کام کو ضرورپایہ تکمیل تک پہنچاؤں گا۔ انہوں نے کہاکہ کم از کم بچوں کی جسمانی ریاضت کے لیے ورزش کاپوراسامان مہیا کرانے اور ضرورت کے بقدر بیت الخلاء بنوانے کاوعدہ کرتاہوں ۔ اورباقی جو بھی ضرورت ہو ، مجھے اس کی جانکاری دیجیے، میں اسے ضرور پوراکرواؤں گا۔ اس موقع پراسلامیہ ہائی اسکول کے سابق پرنسپل ماسٹرمستقیم عالم اورجدیو لیڈر انجم حسین نے بھی ایم پی موصوف کو اسکول کی تعمیروترقی کی طرف توجہ دلایا اور موصوف کے سامنے اسکول کی زریں خدمات کو پیش کیا،جسے سن کر ایم پی موصوف اورسامعین بہت زیادہ متاثرہوئے۔ اس موقع پر اسکول کے پرنسپل ماسٹرتنویرعالم، اسلامیہ ایجوکیشنل اینڈ ویلفییرسوسائیٹی کے صدر محمدعلی امام، سکریٹری غلام فخرالدین، ممبران میں سیدرضااشرف ، حافظ فیروز، محمدفہیم الدین، محمد منور عالم ، اسکول کے اساتذہ میں ماسٹر یوسف ، ماسٹر ظفرعالم، فیضیاب بخت نظری، عبدالسلام خان، شارق قمر،عبدالدیان، ارشادعالم، اشرف عالم،حناپروین، صدف عباس اورعلاقے کے عوام وخواص موجود تھے۔

