گیند بازی سے ٹیم کو فائدہ پہنچایا، اب بلے بازی پر توجہ ہوگی مرکوز :کلدیپ یادو

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –13 SEPT     

نئی دہلی ، 13ستمبر: ٹیم انڈیا نے سری لنکا کیخلاف 41 رنز سے شاندار جیت درج کی ہے۔ اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستانی ٹیم بھی فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ اس میچ میں ٹیم انڈیا کے لیے کلدیپ یادو نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ میچ کے بعد کلدیپ یادو نے کہا کہ وہ اپنی بلے بازی پر بھی کام کر رہے ہیں۔ کلدیپ یادیو نے میچ کے بعد کہاکہ میں بھی اپنی بلے بازی پر کافی کام کر رہا ہوں۔ کیونکہ ورلڈ کپ قریب ہے اور میں چاہتا ہوں کہ ٹیم میری بلے بازی کی بنیاد پر کچھ میچ جیتے۔ کلدیپ یادیو نے نیپال کے خلاف بھی میچ کھیلے۔ لیکن وہاں ان کی کارکردگی اچھی نہیں رہی۔ وہ ایک وکٹ بھی نہ لے سکے۔ اس کے بعد انہوں نے پاکستان کے خلاف شاندار گیند بازی کی اور مجموعی طور پر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ منگل (12 ستمبر) کو کلدیپ یادیو نے سری لنکا کے خلاف شاندار گیند بازی کی اور ان کے 4 کھلاڑیوں کو پویلین بھیج دیا۔ اس دوران کلدیپ نے 4.50 کی اکانومی کے ساتھ گیند بازی کی۔ کلدیپ نے اپنے نئے گیند بازی ایکشن پر ایک انٹرویو میں کہا تھاکہ میں نے اسے پہلی بار کانپور میں ہونے والے پریکٹس میچ میں استعمال کیا تھا۔ وہاں مجھے معلوم ہوا کہ یہ بلے بازوں کے لیے مشکل ثابت ہو رہا ہے۔ سال 2021 میں لگنے والی چوٹ کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ جب وہ این سی اے میں تھے تو وہاں کے ایک سائیکو تھراپسٹ آشیش کوشک نے ان سے کہا تھا کہ وہ اپنے گھٹنے پر زیادہ دباؤ نہ ڈالیں۔ یہ اس کے پیروں کے لیے بھی کارگر ثابت ہوا تھا۔ بتا دیں کہ کلدیپ یادو نے ون ڈے کرکٹ میں اپنی 150 وکٹیں بھی مکمل کرلی ہے۔انہوں نے یہ کارنامہ صرف 88 میچوں میں انجام دیا۔ وہ ونڈے میں 150 وکٹیں لینے والے دوسرے تیز ترین ہندوستانی گیند باز بھی بن گئے ہیں۔کلدیپ یادیو اپنے بین الاقوامی کیریئر میں اب تک 200 سے زیادہ وکٹیں لے چکے ہیں۔ انہوں نے ٹیسٹ میں 34 اور ٹی ٹوئنٹی میں 52 وکٹیں حاصل کی ہیں۔