تاثیر،۱۲ اکتوبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
تہرا ن ،12اکتوبر: ایسے وقت میں جب اسرائیل غزہ پر حملے جاری رکھے ہوئے ہے، ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے اسرائیل پر فلسطینوں کی ’نسل کشی‘ کا الزام لگایا ہے۔ابراہیم رئیسی نے یہ بھی کہا کہ اسرائیلی فورسز کی جانب سے غزہ کا محاصرہ، جس میں پانی، بجلی اور ایندھن جیسی بنیادی اشیا کی سپلائی منقطع کر دی گئی ہے، تمام بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی ہے۔ایران پر عموماً یہ الزام عائد کیا جاتا ہے کہ وہ غزہ میں حماس کی مالی معاونت کرتا ہے اور انھیں فوجی ساز و سامان فراہم کرتا ہے۔ منگل کو ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا تھا کہ اْن کا ملک اسرائیل پر گذشتہ ہفتے کے آخر میں ہونے والے مہلک حملوں کے پیچھے نہیں تھا۔ تاہم اْن کا مزید کہنا تھا کہ وہ اسرائیل پر ان حملوں کی منصوبہ بندی کرنے والوں کے ’ہاتھ چومتے ہیں۔‘

