سنجے بھوشن پٹیالہ کو ہیتن تیج وانی کے ہاتھوں ملا ایوارڈ

TAASIR NEWS NETWORK  UPDATED BY- S M HASSAN -01 OCT

ممبئی ،یکم اکتوبر (تاثیر بیورو )ہندی اور بھوجپوری فلموں سمیت کئی دیگر شعبہ میں کئی سالوں سے فلموںکی تشہیر و سیع کررہے پی آر او سنجے بھوشن پٹیالہ کو ممبئی میں ہوئے وی بی ممبئی سلیبرس اچیورس ایوار ڈ سے سرفراز کیا گیا ۔اس ایوارڈ شو کے مہمان خصو صی ٹی وی کے پاپولر ایکٹر ہیتن تیج وانی تھے ۔جن کے ہاتھوں انہیں اعزاز سے سرفراز کیا گیا ۔آپ کو بتادیں کہ اس ایوار ڈ شو کے ساتھ ایک فیشن واک شو کا انعقاد بھی کیا گیا تھا ۔ایوارڈ شو کے ساتھ ساتھ فیشن واک کے اس ایونٹ میں سنجے بھوشن پٹیالہ نے ایونٹ کی پوری تشہیرو توسیع کا کام سنبھالا ۔ایکٹر ہیتن تیج وانی سمیت ایوارڈ شو کی انعقاد کنندہ ورندہ بھنڈاری نے بھی سنجے بھوشن پٹیالہ کی عزت افزائی کیا ۔اس خا ص پروگرام کے دوران عادل خان دررانی ،پرنب وتس اور انور شیخ بھی شامل ہوئے ۔