وزیر اعظم 30 اکتوبر کو گجرات کے مہسانہ ضلع میں 5941 کروڑ روپے کے ترقیاتی کاموں کو وقف کریں گے

تاثیر،۲۹  اکتوبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

گاندھی نگر، 29 اکتوبر: وزیر اعظم نریندر مودی 30 اکتوبر کو گجرات کے مہسانہ ضلع کے ڈابھوڑا گاؤں میں 5941 کروڑ روپے کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ ان میں انڈین ریلویز، گجرات ریل انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن (جی ا?را?ئی ڈی ای)، آبی وسائل کا محکمہ، پانی کی فراہمی کا محکمہ، سڑکوں اور ہاؤسنگ کا محکمہ اور شہری ترقی کے محکمے کے ترقیاتی کام شامل ہیں۔
یہ پروگرام ڈابھوڑا گاؤں میں صبح 11 بجے ہوگا۔ گجرات کے سات اضلاع مہسانہ، احمد آباد، بناسکانٹھا، سابر کانٹھا، مہی ساگر، گاندھی نگر اور پٹن کو ترقیاتی کاموں کا فائدہ ملے گا۔ ان تمام اضلاع کو دیے جانے والے کل 16 ترقیاتی منصوبوں میں سے 8 کا افتتاح اور 8 کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔